Sunan Abi Dawood Hadith 1481 (سنن أبي داود)
[1481]إسنادہ حسن
أخرجہ الترمذي (3477 وسندہ حسن) مشکوۃ المصابیح (930)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا حَيْوَةُ أَخْبَرَنِي أَبُو ہَانِئٍ حُمَيْدُ بْنُ ہَانِئٍ أَنَّ أَبَا عَلِيٍّ عَمْرَو بْنَ مَالِكٍ حَدَّثَہُ أَنَّہُ سَمِعَ فَضَالَةَ بْنَ عُبَيْدٍ صَاحِبَ رَسُولِ اللہِ ﷺ يَقُولُ سَمِعَ رَسُولُ اللہِ ﷺ رَجُلًا يَدْعُو فِي صَلَاتِہِ لَمْ يُمَجِّدْ اللہَ تَعَالَی وَلَمْ يُصَلِّ عَلَی النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ عَجِلَ ہَذَا ثُمَّ دَعَاہُ فَقَالَ لَہُ أَوْ لِغَيْرِہِ إِذَا صَلَّی أَحَدُكُمْ فَلْيَبْدَأْ بِتَمْجِيدِ رَبِّہِ جَلَّ وَعَزَّ وَالثَّنَاءِ عَلَيْہِ ثُمَّ يُصَلِّي عَلَی النَّبِيِّ ﷺ ثُمَّ يَدْعُو بَعْدُ بِمَا شَاءَ
صحابی رسول،سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو نماز میں دعا کرتے ہوئے سنا کہ اس نے اللہ کی حمد و ثنا نہ کی تھی اور نہ نبی کریم ﷺ کے لیے درود پڑھا تھا،تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’اس نے جلدی کی۔‘‘ پھر اس کو بلایا اور اسے یا کسی دوسرے سے فرمایا ’’جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے تو پہلے اپنے رب کی حمد و ثنا بیان کرے،پھر نبی کریم ﷺ کے لیے درود پڑھے،اس کے بعد جو چاہے دعا کرے۔‘‘