Sunan Abi Dawood Hadith 1484 (سنن أبي داود)
[1484]صحیح
صحیح بخاری (6340) صحیح مسلم (2735)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ يُسْتَجَابُ لِأَحَدِكُمْ مَا لَمْ يَعْجَلْ فَيَقُولُ قَدْ دَعَوْتُ فَلَمْ يُسْتَجَبْ لِي
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’تم میں سے ایک کی دعا قبول ہوتی رہتی ہے جب تک کہ وہ جلدی نہ کرے۔یعنی یوں کہے کہ میں نے دعا مانگی تھی مگر قبول نہیں ہوئی۔‘‘