Sunan Abi Dawood Hadith 1485 (سنن أبي داود)
[1485] ضعیف
ابن ماجہ (3866 مختصرًا)
عبدالملک بن محمد بن أیمن و عبد اللہ بن یعقوب مجہولان (تقریب: 4208،3720 وقال: عبد اللہ بن یعقوب …… مجہول الحال)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَيْمَنَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَقَ عَمَّنْ حَدَّثَہُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللہِ بْنُ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ لَا تَسْتُرُوا الْجُدُرَ مَنْ نَظَرَ فِي كِتَابِ أَخِيہِ بِغَيْرِ إِذْنِہِ فَإِنَّمَا يَنْظُرُ فِي النَّارِ سَلُوا اللہَ بِبُطُونِ أَكُفِّكُمْ وَلَا تَسْأَلُوہُ بِظُہُورِہَا فَإِذَا فَرَغْتُمْ فَامْسَحُوا بِہَا وُجُوہَكُمْ قَالَ أَبُو دَاوُد رُوِيَ ہَذَا الْحَدِيثُ مِنْ غَيْرِ وَجْہٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ كُلُّہَا وَاہِيَةٌ وَہَذَا الطَّرِيقُ أَمْثَلُہَا وَہُوَ ضَعِيفٌ أَيْضًا
محمد بن کعب قرظی سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’دیواروں کو (کپڑوں وغیرہ سے) مت ڈھانپو۔جس شخص نے اپنے بھائی کی کتاب (یا تحریر) میں اس کی اجازت کے بغیر دیکھا وہ آگ میں دیکھتا ہے۔اللہ سے مانگو تو ہتھیلیاں پھیلا کر مانگو،ہاتھوں کی پشت سے مت مانگو اور جب تم دعا سے فارغ ہو تو انہیں اپنے چہروں پر پھیر لیا کرو۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یہ حدیث محمد بن کعب سے کئی سندوں سے مروی ہے اور سبھی ضعیف ہیں۔اور یہ (مذکورہ) سند سب میں اچھی ہے،مگر یہ بھی ضعیف ہے۔