Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1486 (سنن أبي داود)

[1486]إسنادہ حسن

وللحدیث شاھد انظر مجمع الزوائد (10/169) مشکوۃ المصابیح (2242)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْبَہْرَانِيُّ قَالَ قَرَأْتُہُ فِي أَصْلِ إِسْمَعِيلَ يَعْنِي ابْنَ عَيَّاشٍ حَدَّثَنِي ضَمْضَمٌ عَنْ شُرَيْحٍ حَدَّثَنَا أَبُو ظَبْيَةَ أَنَّ أَبَا بَحْرِيَّةَ السَّكُونِيَّ حَدَّثَہُ عَنْ مَالِكِ بْنِ يَسَارٍ السَّكُونِيِّ ثُمَّ الْعَوْفِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ إِذَا سَأَلْتُمْ اللہَ فَاسْأَلُوہُ بِبُطُونِ أَكُفِّكُمْ وَلَا تَسْأَلُوہُ بِظُہُورِہَا قَالَ أَبُو دَاوُد و قَالَ سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ لَہُ عِنْدَنَا صُحْبَةٌ يَعْنِي مَالِكَ بْنَ يَسَارٍ

ابو بحریہ سکونی،مالک بن یسار سکونی عوفی سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جب تم اللہ سے سوال کرو (دعا کرو) تو اپنے ہاتھوں کی ہتھیلیوں سے مانگا کرو،ہاتھوں کی پشت سے نہ مانگا کرو۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سلیمان بن عبدالحمید نے کہا کہ ہمارے علم کے مطابق مالک بن یسار کو شرف صحابیت حاصل ہے۔