Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1493 (سنن أبي داود)

[1493]إسنادہ صحیح

مشکوۃ المصابیح (2289، 2293)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا يَحْيَی،عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ،حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ بُرَيْدَةَ،عَنْ أَبِيہِ, أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ سَمِعَ رَجُلًا, يَقُولُ: اللہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ أَنِّي أَشْہَدُ أَنَّكَ أَنْتَ اللہُ،لَا إِلَہَ إِلَّا أَنْتَ،الْأَحَدُ الصَّمَدُ, الَّذِي لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ،وَلَمْ يَكُنْ لَہُ كُفُوًا أَحَدٌ،فَقَالَ: ((لَقَدْ سَأَلْتَ اللہَ بِالِاسْمِ الَّذِي إِذَا سُئِلَ بِہِ أَعْطَی،وَإِذَا دُعِيَ بِہِ أَجَابَ

عبداللہ بن بریدہ سے روایت ہے کہ ان کے والد کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو دعا کرتے سنا وہ کہہ رہا تھا ((اللہم إنی أسألک أنی أشہد أنک أنت اللہ لا إلہ إلا أنت،الأحد،الصمد،الذی لم یلد ولم یولد ولم یکن لہ کفوا أحد)) ’’اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس بنا پر کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ تو ہی اللہ ہے۔تیرے سوا اور کوئی معبود نہیں۔تو اکیلا ہے،بے نیاز ہے جس نے نہ جنا اور نہ جنا ہی گیا اور کوئی بھی اس کی برابری کرنے والا نہیں۔‘‘ تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’تو نے اللہ سے اس کے نام سے سوال کیا ہے کہ جب اس سے اس نام سے مانگا جائے تو عنایت فرماتا ہے،دعا کی جائے تو قبول کرتا ہے۔‘‘