Sunan Abi Dawood Hadith 1501 (سنن أبي داود)
[1501]إسنادہ حسن
أخرجہ الترمذي (3583 وسندہ حسن)، ھانئ وحمیضۃ: وثقہما الذہبي والنووي وغیرہما، فحدیثہما لا ینزل عن درجۃ الحسن مشکوۃ المصابیح (2316)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ دَاوُدَ عَنْ ہَانِئِ بْنِ عُثْمَانَ عَنْ حُمَيْضَةَ بِنْتِ يَاسِرٍ عَنْ يُسَيْرَةَ أَخْبَرَتْہَا أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ أَمَرَہُنَّ أَنْ يُرَاعِينَ بِالتَّكْبِيرِ وَالتَّقْدِيسِ وَالتَّہْلِيلِ وَأَنْ يَعْقِدْنَ بِالْأَنَامِلِ فَإِنَّہُنَّ مَسْئُولَاتٌ مُسْتَنْطَقَاتٌ
سیدہ یسیرہ رضی اللہ عنہا نے خبر دی کہ نبی کریم ﷺ نے انہیں (صحابیات کو) حکم دیا تھا کہ وہ اللہ کی تکبیر ((اللہ اکبر)) تقدیس ((سبحان الملک القدوس)) اور تہلیل ((لا إلہ إلا اللہ)) کی پابندی اختیار کریں اور یہ کہ اپنی انگلیوں پر شمار کیا کریں کیونکہ ان سے سوال ہو گا اور یہ بلوائی جائیں گی۔