Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1505 (سنن أبي داود)

[1505]صحیح

صحیح بخاری (844) صحیح مسلم (593)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ الْمُسَيَّبِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ وَرَّادٍ مَوْلَی الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ كَتَبَ مُعَاوِيَةُ إِلَی الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَيُّ شَيْءٍ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَقُولُ إِذَا سَلَّمَ مِنْ الصَّلَاةِ فَأَمْلَاہَا الْمُغِيرَةُ عَلَيْہِ وَكَتَبَ إِلَی مُعَاوِيَةَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَقُولُ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ وَحْدَہُ لَا شَرِيكَ لَہُ لَہُ الْمُلْكُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ اللہُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ

سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا مغیرہ کو خط لکھا اور دریافت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نماز سے سلام کے بعد کیا پڑھا کرتے تھے؟ تو سیدنا مغیرہ نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی طرف لکھوا بھیجا کہ رسول اللہ ﷺ پڑھا کرتے تھے ((لا إلہ إلا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وہو علی کل شیء قدیر،اللہم لا مانع لما أعطیت ولا معطی لما منعت ولا ینفع ذا الجد منک الجد)) ’’اللہ کے سوا اور کوئی معبود نہیں،وہ اکیلا ہے،اس کا کوئی ساجھی نہیں۔ملک اسی کا ہے۔تعریف اسی کی ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔اے اللہ! جو تو عنایت فرما دے اسے کوئی نہیں روک سکتا اور جو تو روک لے وہ کوئی دے نہیں سکتا اور کسی بھی مالدار کو تیرے مقابلے میں اس کا مال فائدہ نہیں دے سکتا۔‘‘