Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1506 (سنن أبي داود)

[1506]صحیح

صحیح مسلم (594)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی،قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَبِي عُثْمَانَ،عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ،قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللہِ ابْنَ الزُّبَيْرِ عَلَی الْمِنْبَرِ،يَقُولُ: كَانَ النَّبِيُّ ﷺ إِذَا انْصَرَفَ مِنَ الصَّلَاةِ يَقُولُ: لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ وَحْدَہُ لَا شَرِيكَ لَہُ،لَہُ الْمُلْكُ،وَلَہُ الْحَمْدُ, وَہُوَ عَلَی كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ،لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ مُخْلِصِينَ لَہُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِہَ الْكَافِرُونَ،أَہْلُ النِّعْمَةِ وَالْفَضْلِ وَالثَّنَاءِ الْحَسَنِ, لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ مُخْلِصِينَ لَہُ الدِّينَ،وَلَوْ كَرِہَ الْكَافِرُونَ.

ابوالزبیر کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو منبر پر یہ کہتے ہوئے سنا کہ نبی کریم ﷺ جب نماز سے پھرتے (یعنی سلام کے بعد) تو یہ پڑھا کرتے تھے ((لا إلہ إلا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وہو علی کل شیء قدیر،لا إلہ إلا اللہ مخلصین لہ الدین ولو کرہ الکافرون أہل النعمۃ والفضل والثناء الحسن،لا إلہ إلا اللہ مخلصین لہ الدین ولو کرہ الکافرون)) ’’ایک اللہ کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔وہ اکیلا ہے۔اس کا کوئی شریک نہیں۔ملک اسی کا ہے،تعریف اسی کی ہے اور وہ ہر شے پر قادر ہے۔اللہ کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔ہم خالص اسی کی اطاعت کرتے ہیں،خواہ کافروں کو یہ ناپسند ہو۔(اے اللہ!) تو ہی نعمت و فضل والا اور بہترین تعریف کا مستحق ہے۔اللہ کے سوا اور کوئی معبود نہیں! ہم خالص اسی کی اطاعت کرتے ہیں خواہ کافروں کو یہ ناپسند ہی ہو۔‘‘