Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1512 (سنن أبي داود)

[1512]صحیح

صحیح مسلم (592)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ،حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ وَخَالِدٍ الْحَذَّاءِ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ،عَنْ عَائِشَةَ رَضِي اللہُ عَنْہَا،أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ إِذَا سَلَّمَ قَالَ: اللہُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ،وَمِنْكَ السَّلَامُ،تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ. قَالَ أَبو دَاود: سَمِعَ سُفْيَانُ مِنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ،قَالُوا: ثَمَانِيَةَ عَشَرَ حَدِيثًا.

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے کہ نبی کریم ﷺ جب سلام پھیرتے تو پڑھتے ((اللہم أنت السلام ومنک السلام تبارکت یا ذا الجلال والإکرام)) ’’اے اللہ تو (سراپا) سلامتی ہے اور تجھی سے سلامتی (حاصل ہوتی) ہے۔تو بڑی برکتوں والا ہے اے جلال و اکرام والے!‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سفیان نے عمرو بن مرہ سے سنا ہے۔اور محدثین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ان سے اٹھارہ احادیث سنی ہیں۔