Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1515 (سنن أبي داود)

[1515]صحیح

صحیح مسلم (2702)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَمُسَدَّدٌ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ الْأَغَرِّ الْمُزَنِيِّ قَالَ مُسَدَّدٌ فِي حَدِيثِہِ وَكَانَتْ لَہُ صُحْبَةٌ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنَّہُ لَيُغَانُ عَلَی قَلْبِي وَإِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ اللہَ فِي كُلِّ يَوْمٍ مِائَةَ مَرَّةٍ

سیدنا اغر مزنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،مسدد کی روایت میں ہے کہ ان کو شرف صحبت حاصل تھا،کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’میرے دل پر بھی پردہ سا آ جاتا ہے اور میں اللہ سے ایک ایک دن میں سو سو بار استغفار کرتا ہوں۔‘‘