Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1516 (سنن أبي داود)

[1516]صحیح

سنن ابی داود (1516) سنن ابن ماجہ (3814 وسندہ صحیح) سنن الترمذی (3434) وصححہ ابن حبان (2459) مشکوۃ المصابیح (2352)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ إِنْ كُنَّا لَنَعُدُّ لِرَسُولِ اللہِ ﷺ فِي الْمَجْلِسِ الْوَاحِدِ مِائَةَ مَرَّةٍ رَبِّ اغْفِرْ لِي وَتُبْ عَلَيَّ إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ بلاشبہ ہم شمار کرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ ایک ایک مجلس میں سو سو بار یہ کلمہ دہراتے تھے ((رب اغفر لی وتب علی إنک أنت التواب الرحیم)) ’’اے میرے رب! مجھے بخش دے اور (رحمت کے ساتھ) میری طرف رجوع فرما۔بلاشبہ تو بہت زیادہ رجوع فرمانے والا ہے اور رحم کرنے والا ہے۔‘‘