Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1517 (سنن أبي داود)

[1517]حسن

وللحدیث شاھد حسن عند الحاکم (1/511، 2/117، 118) مشکوۃ المصابیح (2353)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ مُرَّةَ الشَّنِّيُّ حَدَّثَنِي أَبِي عُمَرُ بْنُ مُرَّةَ قَالَ سَمِعْتُ بِلَالَ بْنَ يَسَارِ بْنِ زَيْدٍ مَوْلَی النَّبِيِّ ﷺ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُنِيہِ عَنْ جَدِّي أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ مَنْ قَالَ أَسْتَغْفِرُ اللہَ الَّذِي لَا إِلَہَ إِلَّا ہُوَ الْحَيَّ الْقَيُّومَ وَأَتُوبُ إِلَيْہِ غُفِرَ لَہُ وَإِنْ كَانَ قَدْ فَرَّ مِنْ الزَّحْفِ

سیدنا زید رضی اللہ عنہ (مولیٰ نبی کریم ﷺ) نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ’’جو شخص یوں کہتا ہے ((أستغفر اللہ الذی لا إلہ إلا ہو الحی القیوم وأتوب إلیہ)) میں معافی مانگتا ہوں اللہ سے،وہ ذات کہ اس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں،وہ زندہ ہے اور نگرانی کرنے والا ہے۔اور میں اسی کی طرف توبہ اور رجوع کرتا ہوں۔تو اس کو بخش دیا جاتا ہے اگرچہ وہ جہاد سے بھی بھاگا ہو۔‘‘