Sunan Abi Dawood Hadith 1533 (سنن أبي داود)
[1533]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ نُبَيْحٍ الْعَنَزِيِّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ أَنَّ امْرَأَةً قَالَتْ لِلنَّبِيِّ ﷺ صَلِّ عَلَيَّ وَعَلَی زَوْجِي فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ صَلَّی اللہُ عَلَيْكِ وَعَلَی زَوْجِكِ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک عورت نے نبی کریم ﷺ سے کہا میرے اور میرے شوہر کے لیے دعائے رحمت فرما دیجئیے تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’اللہ تجھ پر اور تیرے شوہر پر اپنی رحمتیں (اور برکتیں) نازل فرمائے۔‘‘