Sunan Abi Dawood Hadith 1540 (سنن أبي داود)
[1540]صحیح
صحیح بخاری (2823) صحیح مسلم (2706)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،أَخْبَرَنَا الْمُعْتَمِرُ،قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي،قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ،يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَقُولُ: اللہُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْعَجْزِ،وَالْكَسَلِ،وَالْجُبْنِ،وَالْبُخْلِ،وَالْہَرَمِ،وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ،وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ یہ دعا کیا کرتے تھے ((اللہم إنی أعوذ بک من العجز،والکسل،والجبن،والبخل،والہرم،وأعوذ بک من عذاب القبر،وأعوذ بک من فتنۃ المحیا والممات)) ’’اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں عاجز آ جانے سے،کسل مندی و سستی سے،بزدلی،بخیلی اور انتہائی بڑھاپے سے اور تیری پناہ چاہتا ہوں قبر کے عذاب سے اور زندگی اور موت کے فتنے سے۔‘‘