Sunan Abi Dawood Hadith 1541 (سنن أبي داود)
[1541]صحیح
صحیح بخاری (6369)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ،قَالَا: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ سَعِيدٌ الزُّہْرِيُّ،عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو،عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ،قَالَ: كُنْتُ أَخْدِمُ النَّبِيَّ ﷺ،فَكُنْتُ أَسْمَعُہُ كَثِيرًا يَقُولُ: اللہُمَّ أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْہَمِّ،وَالْحَزَنِ،وَضَلْعِ الدَّيْنِ،وَغَلَبَةِ الرِّجَالِ. وَذَكَرَ بَعْضَ مَا ذَكَرَہُ التَّيْمِيُّ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت کیا کرتا تھا اور میں آپ ﷺ کو بکثرت سنتا تھا کہ آپ ﷺ یہ دعا کرتے تھے ((اللہم أعوذ بک من الہم،والحزن،وضلع الدین،وغلبۃ الرجال)) ’’اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں پریشانی اور غم سے،قرضے کے بوجھ سے اور لوگوں (ظالموں) کے غلبے اور زور آوری سے۔‘‘ نیز کچھ وہ بھی ذکر کیا جسے تیمی (معتمر بن سلیمان) نے (اوپر والی حدیث میں) بیان کیا ہے۔