Sunan Abi Dawood Hadith 1555 (سنن أبي داود)
[1555] إسنادہ ضعیف
سعید الجریري ثقۃ اختلط قبل موتہ بثلاث سنین (تقریب: 2273)
غسان بن عوف: لین الحدیث (تقریب: 5358)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدِ اللہِ الْغُدَانِيُّ أَخْبَرَنَا غَسَّانُ بْنُ عَوْفٍ أَخْبَرَنَا الْجُرَيْرِيُّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ دَخَلَ رَسُولُ اللہِ ﷺ ذَاتَ يَوْمٍ الْمَسْجِدَ فَإِذَا ہُوَ بِرَجُلٍ مِنْ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَہُ أَبُو أُمَامَةَ فَقَالَ يَا أَبَا أُمَامَةَ مَا لِي أَرَاكَ جَالِسًا فِي الْمَسْجِدِ فِي غَيْرِ وَقْتِ الصَّلَاةِ قَالَ ہُمُومٌ لَزِمَتْنِي وَدُيُونٌ يَا رَسُولَ اللہِ قَالَ أَفَلَا أُعَلِّمُكَ كَلَامًا إِذَا أَنْتَ قُلْتَہُ أَذْہَبَ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ ہَمَّكَ وَقَضَی عَنْكَ دَيْنَكَ قَالَ قُلْتُ بَلَی يَا رَسُولَ اللہِ قَالَ قُلْ إِذَا أَصْبَحْتَ وَإِذَا أَمْسَيْتَ اللہُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ الْہَمِّ وَالْحَزَنِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ الْعَجْزِ وَالْكَسَلِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ وَقَہْرِ الرِّجَالِ قَالَ فَفَعَلْتُ ذَلِكَ فَأَذْہَبَ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ ہَمِّي وَقَضَی عَنِّي دَيْنِي
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ایک روز مسجد میں تشریف لائے تو کیا دیکھتے ہیں کہ ایک انصاری آدمی ہے جس کا نام ابو امامہ تھا،آپ ﷺ نے فرمایا ’’اے ابوامامہ! کیا بات ہے کہ میں تمہیں مسجد میں دیکھ رہا ہوں اور نماز کا وقت بھی نہیں ہے؟‘‘ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے غموں اور قرضوں نے گھیر رکھا ہے،تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’کیا میں تمہیں ایسے کلمات نہ سکھا دوں،اگر تم انہیں پڑھنے لگو،تو اللہ تعالیٰ تمہارے غم دور کر دے گا اور تمہارے قرضے ادا کر دے گا۔‘‘ (ادا کرنے کا سبب پیدا فرما دے گا۔) میں نے کہا،کیوں نہیں،اے اللہ کے رسول! فرمایا ’’صبح و شام یہ کلمات پڑھا کرو (( اللہم إنی أعوذ بک من الہم والحزن،وأعوذ بک من العجز والکسل،وأعوذ بک من الجبن والبخل،وأعوذ بک من غلبۃ الدین وقہر الرجال)) اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں پریشانی اور غم سے،عاجز رہ جانے اور کسل مندی سے اور تیری پناہ چاہتا ہوں بزدلی اور بخیلی سے اور تیری پناہ چاہتا ہوں قرضے اور ظالموں کے غلبے سے۔‘‘ سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے یہ دعا کرنی شروع کی تو اللہ تعالیٰ نے میری پریشانیاں دور کر دیں اور قرضوں (کی ادائیگی) کا سبب بھی پیدا فرما دیا۔