Sunan Abi Dawood Hadith 1576 (سنن أبي داود)
[1576] إسنادہ ضعیف
نسائی (2455) الحدیث الآتي (3038)
الأعمش مدلس وعنعن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ،حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الْأَعْمَشِ،عَنْ أَبِي وَائِلٍ،عَنْ مُعَاذٍ،أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ،لَمَّا وَجَّہَہُ إِلَی الْيَمَنِ،أَمَرَہُ أَنْ يَأْخُذَ مِنَ الْبَقَرِ مِنْ كُلِّ ثَلَاثِينَ تَبِيعًا،-أَوْ تَبِيعَةً-،وَمِنْ كُلِّ أَرْبَعِينَ مُسِنَّةً،وَمِنْ كُلِّ حَالِمٍ-يَعْنِي: مُحْتَلِمًا-دِينَارًا،أَوْ عَدْلَہُ مِنَ الْمَعَافِرِ-ثِيَابٌ تَكُونُ بِالْيَمَنِ.
سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ نبی کریم ﷺ نے جب ان کو یمن کی طرف بھیجا تو فرمایا تھا ’’گائیوں میں ہر تیس میں ایک سالہ بچھڑا یا بچھڑی لینا اور ہر چالیس میں سے دو سالہ۔اور ہر (غیر مسلم) بالغ سے ایک دینار یا اس کے برابر معافری کپڑا جو کہ یمن میں ہوتا ہے۔‘‘