Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1578 (سنن أبي داود)

[1578] إسنادہ ضعیف

انظر الحدیثین السابقین (1576،1577)

انوار الصحیفہ ص 63

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہَارُونُ ابْنُ زَيْدِ بْنِ أَبِي الزَّرْقَاءِ،حَدَّثَنَا أَبِي،عَنْ سُفْيَانَ عَنِ الْأَعْمَشِ،عَنْ أَبِي وَائِلٍ،عَنْ مَسْرُوقٍ،عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ،قَالَ: بَعَثَہُ النَّبِيُّ ﷺ إِلَی الْيَمَنِ... فَذَكَرَ مِثْلَہُ،لَمْ يَذْكُرْ ثِيَابًا تَكُونُ بِالْيَمَنِ،وَلَا ذَكَرَ-يَعْنِي مُحْتَلِمًا-قَالَ أَبو دَاود: وَرَوَاہُ جَرِيرٌ وَيَعْلَی وَمَعْمَرٌ وَشُعْبَةُ وَأَبُو عَوَانَةَ وَيَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنِ الْأَعْمَشِ،عَنْ أَبِي وَائِلٍ،عَنْ مَسْرُوقٍ،قَالَ: قَالَ يَعْلَی وَمَعْمَرٌ،عَنْ مُعَاذٍ مِثْلَہُ.

سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ان کو یمن کی طرف بھیجا،اور اسی کے مثل ذکر کیا۔اس روایت میں یہ ذکر نہیں ہے کہ ’’یہ کپڑے ہیں جو یمن میں ہوتے ہیں۔‘‘ اور نہ لفظ ((محتلما)) ہی ذکر کیا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اس روایت کو جریر،یعلیٰ،معمر،شعبہ،ابوعوانہ اور یحییٰ بن سعید نے اعمش سے،انہوں نے ابووائل سے،انہوں نے مسروق سے (مرسل) نقل کیا ہے،جبکہ یعلیٰ اور معمر نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے اسی کے مثل (متصل) بیان کیا۔