Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1580 (سنن أبي داود)

[1580] إسنادہ ضعیف

ابن ماجہ (1801)

شریک القاضي مدلس وعنعن

انوار الصحیفہ ص 64

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي لَيْلَی الْكِنْدِيِّ عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ قَالَ أَتَانَا مُصَدِّقُ النَّبِيِّ ﷺ فَأَخَذْتُ بِيَدِہِ وَقَرَأْتُ فِي عَہْدِہِ لَا يُجْمَعُ بَيْنَ مُفْتَرِقٍ وَلَا يُفَرَّقُ بَيْنَ مُجْتَمِعٍ خَشْيَةَ الصَّدَقَةِ وَلَمْ يَذْكُرْ رَاضِعَ لَبَنٍ

سوید بن غفلہ رحمہ اللہ کا بیان ہے کہ نبی کریم ﷺ کا تحصیلدار زکوٰۃ ہمارے ہاں آیا۔میں نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا اور اس کے وثیقے میں پڑھا ’’زکوٰۃ کے خوف سے جدا جدا رہنے والے جانوروں کو جمع نہ کیا جائے اور نہ اکٹھے مال کو علیحدہ علیحدہ کیا جائے۔‘‘ اس روایت میں ((راضع لبن)) ’’یعنی دودھ والے جانور یا دودھ پیتے بچوں‘‘ کا ذکر نہیں ہے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ((لا تجمع )) ’’تم جمع نہ کرو‘‘ اور ((لا یجمع )) ’’جمع نہ کیے جائیں‘‘ کا ایک ہی حکم ہے۔