Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1584 (سنن أبي داود)

[1584]صحیح

صحیح بخاری (2448) صحیح مسلم (19)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ إِسْحَقَ الْمَكِّيُّ عَنْ يَحْيَی بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ صَيْفِيٍّ عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ بَعَثَ مُعَاذًا إِلَی الْيَمَنِ فَقَالَ إِنَّكَ تَأْتِي قَوْمًا أَہْلَ كِتَابٍ فَادْعُہُمْ إِلَی شَہَادَةِ أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ وَأَنِّي رَسُولُ اللہِ فَإِنْ ہُمْ أَطَاعُوكَ لِذَلِكَ فَأَعْلِمْہُمْ أَنَّ اللہَ افْتَرَضَ عَلَيْہِمْ خَمْسَ صَلَوَاتٍ فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ فَإِنْ ہُمْ أَطَاعُوكَ لِذَلِكَ فَأَعْلِمْہُمْ أَنَّ اللہَ افْتَرَضَ عَلَيْہِمْ صَدَقَةً فِي أَمْوَالِہِمْ تُؤْخَذُ مِنْ أَغْنِيَائِہِمْ وَتُرَدُّ عَلَی فُقَرَائِہِمْ فَإِنْ ہُمْ أَطَاعُوكَ لِذَلِكَ فَإِيَّاكَ وَكَرَائِمَ أَمْوَالِہِمْ وَاتَّقِ دَعْوَةَ الْمَظْلُومِ فَإِنَّہَا لَيْسَ بَيْنَہَا وَبَيْنَ اللہِ حِجَابٌ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن بھیجا اور فرمایا ’’تم ایک ایسی قوم کے پاس جا رہے ہو جو اہل کتاب ہیں،انہیں شہادت توحید ((لا إلہ إلا اللہ)) کی اور اس (شہادت) کی کہ میں اللہ کا رسول ہوں،دعوت دینا۔اگر وہ تمہاری یہ بات تسلیم کر لیں،تو انہیں بتانا کہ اللہ نے ان پر ہر دن رات میں پانچ نمازیں فرض کی ہیں۔اگر وہ یہ بھی مان لیں تو انہیں بتانا کہ اللہ نے ان پر ان کے مالوں میں صدقہ (زکوٰۃ) فرض کی ہے،جو ان کے اغنیاء سے لے کر ان کے فقیروں میں بانٹی جائے گی۔اگر وہ یہ بات مان لیں تو ان کے عمدہ مالوں سے پرہیز کرنا اور مظلوم کی بد دعا سے بچنا،بلاشبہ مظلوم کی بد دعا اور اللہ کے درمیان کوئی پردہ نہیں ہوتا۔‘‘