Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1589 (سنن أبي داود)

[1589]صحیح

صحیح مسلم (989)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ يَعْنِي ابْنَ زِيَادٍ ح و حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ وَہَذَا حَدِيثُ أَبِي كَامِلٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ہِلَالٍ الْعَبْسِيُّ عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ قَالَ جَاءَ نَاسٌ يَعْنِي مِنْ الْأَعْرَابِ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالُوا إِنَّ نَاسًا مِنْ الْمُصَدِّقِينَ يَأْتُونَا فَيَظْلِمُونَا قَالَ فَقَالَ أَرْضُوا مُصَدِّقِيكُمْ قَالُوا يَا رَسُولَ اللہِ وَإِنْ ظَلَمُونَا قَالَ أَرْضُوا مُصَدِّقِيكُمْ زَادَ عُثْمَانُ وَإِنْ ظُلِمْتُمْ قَالَ أَبُو كَامِلٍ فِي حَدِيثِہِ قَالَ جَرِيرٌ مَا صَدَرَ عَنِّي مُصَدِّقٌ بَعْدَ مَا سَمِعْتُ ہَذَا مِنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ إِلَّا وَہُوَ عَنِّي رَاضٍ

سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس کچھ دیہاتی لوگ آئے اور انہوں نے کہا: بعض عمال ہمارے پاس آتے ہیں اور ہم پر ظلم کرتے ہیں۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’اپنے صدقہ وصول کرنے والوں کو راضی رکھو۔‘‘ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! خواہ وہ ہم پر ظلم کریں؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’اپنے زکوٰۃ وصول کرنے والوں کو راضی رکھو۔‘‘ عثمان (بن ابی شیبہ) نے اضافہ کیا ’’اگرچہ تم پر زیادتی کی جائے۔‘‘ ابوکامل نے اپنی حدیث میں بیان کیا،جریر نے کہا: یہ فرمان نبوی سن لینے کے بعد سے عامل ہمیشہ مجھ سے راضی ہی گیا ہے۔