Sunan Abi Dawood Hadith 1605 (سنن أبي داود)
[1605]إسنادہ حسن
أخرجہ الترمذي (643 وسندہ حسن) والنساني (2493 وسندہ حسن) وصححہ ابن خزیمۃ (2319، 2320 وسندھما حسن) مشکوۃ المصابیح (1805)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ جَاءَ سَہْلُ بْنُ أَبِي حَثْمَةَ إِلَی مَجْلِسِنَا قَالَ أَمَرَنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ قَالَ إِذَا خَرَصْتُمْ فَجُذُّوا وَدَعُوا الثُّلُثَ فَإِنْ لَمْ تَدَعُوا أَوْ تَجُذُّوا الثُّلُثَ فَدَعُوا الرُّبْعَ قَالَ أَبُو دَاوُد الْخَارِصُ يَدَعُ الثُّلُثَ لِلْحِرْفَةِ
جناب عبدالرحمٰن بن مسعود بیان کرتے ہیں کہ سیدنا سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ ہماری مجلس میں آئے اور کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں حکم دیا تھا ’’جب تم درختوں پر پھلوں کا اندازہ لگا لو،تو تم ان کا پھل اتار سکتے ہو اور اندازہ کیے ہوئے پھل سے تیسرا حصہ چھوڑ دیا کرو۔اگر تم تیسرا حصہ نہ چھوڑو،تو چوتھا حصہ چھوڑ دیا کرو۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اندازہ کرنے والا اپنے عمل کے تخمینے کے باعث تیسرا حصہ چھوڑ دے۔