Sunan Abi Dawood Hadith 1616 (سنن أبي داود)
[1616]صحیح
صحیح بخاری (1505) صحیح مسلم (985)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ،حَدَّثَنَا دَاوُدُ يَعْنِي ابْنَ قَيْسٍ،عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللہِ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،قَالَ: كُنَّا نُخْرِجُ-إِذْ كَانَ فِينَا رَسُولُ اللہِ ﷺ-زَكَاةَ الْفِطْر عَنْ كُلِّ صَغِيرٍ وَكَبِيرٍ،حُرٍّ أَوْ مَمْلُوكٍ،صَاعًا مِنْ طَعَامٍ،أَوْ صَاعًا مِنْ أَقِطٍ،أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ،أَوْ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ،أَوْ صَاعًا مِنْ زَبِيبٍ،فَلَمْ نَزَلْ نُخْرِجُہُ حَتَّی قَدِمَ مُعَاوِيَةُ حَاجًّا أَوْ مُعْتَمِرًا،فَكَلَّمَ النَّاسَ عَلَی الْمِنْبَرِ،فَكَانَ فِيمَا كَلَّمَ بِہِ النَّاسَ،أَنْ قَالَ: إِنِّي أَرَی أَنَّ مُدَّيْنِ مِنْ سَمْرَاءِ الشَّامِ-تَعْدِلُ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ،فَأَخَذَ النَّاسُ بِذَلِكَ.فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ: فَأَمَّا أَنَا فَلَا أَزَالُ أُخْرِجُہُ أَبَدًا مَا عِشْتُ.قَالَ أَبو دَاود: رَوَاہُ ابْنُ عُلَيَّةَ وَعَبْدَةُ وَغَيْرِہِمَا عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ،عَنْ عِيَاضٍ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ بِمَعْنَاہُ وَذَكَرَ رَجُلٌ وَاحِدٌ فِيہِ عَنِ ابْنِ عُلَيَّةَ أَوْ صَاعًا مِنْ حِنْطَةٍ وَلَيْسَ بِمَحْفُوظٍ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ ہم میں موجود تھے تو ہم ہر چھوٹے،بڑے،آزاد اور غلام کی طرف سے صدقہ فطر میں طعام،پنیر،جو،کھجور یا کشمش (میں سے کسی ایک) کا ایک صاع دیا کرتے تھے۔اور ہم یہ اسی طرح دیتے رہے حتیٰ کے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ حج یا عمرے کے لیے آئے اور برسر منبر لوگوں کو خطبہ دیا۔منجملہ اور باتوں کے انہوں نے لوگوں سے یہ بھی کہا: میں سمجھتا ہوں کہ شام کی گندم کے دو مد (آدھا صاع) کھجور کے ایک صاع کے برابر ہے۔چنانچہ لوگوں نے ان کی بات لے لی۔اس پر سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہا: میں تو جب تک زندہ ہوں ایک صاع ہی دیتا رہوں گا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: یہ روایت ابن علیہ اور عبدہ وغیرہ نے بسند ابن اسحٰق عن عبداللہ بن عبداللہ بن عثمان بن حکیم بن حزام عن عیاض عن ابی سعید،اس کے ہم معنی روایت کی ہے۔اور اس میں ایک آدمی نے ابن علیہ کی روایت میں ((أو صاعا من حنطۃ)) ’’یا ایک صاع گندم کا‘‘ ذکر کیا ہے ‘ مگر یہ محفوظ نہیں ہے۔