Sunan Abi Dawood Hadith 1672 (سنن أبي داود)
[1672] إسنادہ ضعیف
نسائی (2568) والحدیث الآتی (5109)
الأعمش مدلس وعنعن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ اسْتَعَاذَ بِاللہِ فَأَعِيذُوہُ وَمَنْ سَأَلَ بِاللہِ فَأَعْطُوہُ وَمَنْ دَعَاكُمْ فَأَجِيبُوہُ وَمَنْ صَنَعَ إِلَيْكُمْ مَعْرُوفًا فَكَافِئُوہُ فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا مَا تُكَافِئُونَہُ فَادْعُوا لَہُ حَتَّی تَرَوْا أَنَّكُمْ قَدْ كَافَأْتُمُوہُ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جو شخص اللہ کے واسطے سے پناہ مانگے اس کو امان دو۔اور جو شخص اللہ کے نام سے سوال کرے اس کو دو۔اور جو تمہاری دعوت کرے اس کی دعوت قبول کرو۔اور جو تمہارے ساتھ احسان کرے اس کا بدلہ دو۔اگر بدلہ دینے کے لیے کوئی چیز نہ پاؤ تو اس کے حق میں دعا کرو یہاں تک کہ تم سمجھ لو کہ اس (کے احسان) کا بدلہ دے دیا ہے۔‘‘