Sunan Abi Dawood Hadith 1675 (سنن أبي داود)
[1675]حسن
أخرجہ النسائي (2537 وسندہ حسن) محمد بن عجلان صرح بالسماع عند الحمیدي (741 وسندہ حسن)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَعْدٍ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ يَقُولُ دَخَلَ رَجُلٌ الْمَسْجِدَ فَأَمَرَ النَّبِيُّ ﷺ أَنْ يَطْرَحُوا ثِيَابًا فَطَرَحُوا فَأَمَرَ لَہُ بِثَوْبَيْنِ ثُمَّ حَثَّ عَلَی الصَّدَقَةِ فَجَاءَ فَطَرَحَ أَحَدَ الثَّوْبَيْنِ فَصَاحَ بِہِ وَقَالَ خُذْ ثَوْبَكَ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی مسجد میں داخل ہوا تو نبی کریم ﷺ نے لوگوں کو حکم دیا کہ کپڑے دو (صدقہ کے طور پر) اور اس (آنے والے) کے بارے میں فرمایا کہ اسے دو کپڑے دے دو۔آپ ﷺ نے پھر (دوبارہ) صدقے کی ترغیب دی تو اس شخص نے بھی اپنا ایک کپڑا پھینک دیا۔آپ ﷺ نے اسے ڈانٹ کر فرمایا ’’اپنا کپڑا اٹھا لو۔‘‘