Sunan Abi Dawood Hadith 1676 (سنن أبي داود)
[1676]صحیح
صحیح بخاری (5355)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنَّ خَيْرَ الصَّدَقَةِ مَا تَرَكَ غِنًی أَوْ تُصُدِّقَ بِہِ عَنْ ظَہْرِ غِنًی وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’بلاشبہ بہترین صدقہ وہ ہے جو غنا (لوگوں سے بے نیازی) کو باقی رہنے دے یا یہ کہ اس کیفیت میں صدقہ کیا جائے کہ خود محتاج اور ضرورت مند نہ ہو (بلکہ غنی ہو) اور ان سے شروع کرو جن کی کفالت کے تم ذمہ دار ہو۔‘‘