Sunan Abi Dawood Hadith 1677 (سنن أبي داود)
[1677]إسنادہ صحیح
صححہ ابن خزیمۃ (2444 وسندہ صحیح، 2451) مشکوۃ المصابیح (1938)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَيَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ مَوْہَبٍ الرَّمْلِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ يَحْيَی بْنِ جَعْدَةَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّہُ قَالَ يَا رَسُولَ اللہِ أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ قَالَ جُہْدُ الْمُقِلِّ وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے،انہوں نے پوچھا کہ اے اللہ کے رسول! کون سا صدقہ افضل ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’کم مال والے کا محنت مشقت کر کے دینا اور شروع ان سے کرو جن کی کفالت کے تم ذمہ دار ہو۔‘‘