Sunan Abi Dawood Hadith 1678 (سنن أبي داود)
[1678]إسنادہ حسن
أخرجہ الترمذي (3675 وسندہ حسن) مشکوۃ المصابیح (1912، 6030)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَہَذَا حَدِيثُہُ قَالَا حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيہِ قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ يَقُولُ أَمَرَنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ يَوْمًا أَنْ نَتَصَدَّقَ فَوَافَقَ ذَلِكَ مَالًا عِنْدِي فَقُلْتُ الْيَوْمَ أَسْبِقُ أَبَا بَكْرٍ إِنْ سَبَقْتُہُ يَوْمًا فَجِئْتُ بِنِصْفِ مَالِي فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَا أَبْقَيْتَ لِأَہْلِكَ قُلْتُ مِثْلَہُ قَالَ وَأَتَی أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ بِكُلِّ مَا عِنْدَہُ فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَا أَبْقَيْتَ لِأَہْلِكَ قَالَ أَبْقَيْتُ لَہُمْ اللہَ وَرَسُولَہُ قُلْتُ لَا أُسَابِقُكَ إِلَی شَيْءٍ أَبَدًا
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ ﷺ نے ہمیں صدقہ کرنے کا حکم دیا۔اس موقع پر میرے پاس مال بھی تھا۔چنانچہ میں نے (دل میں) کہا: اگر میں ابوبکر رضی اللہ عنہ سے سبقت لینا چاہوں تو آج لے سکتا ہوں۔چنانچہ میں اپنا آدھا مال (آپ ﷺ کی خدمت میں) لے آیا۔رسول اللہ ﷺ نے پوچھا ’’تم نے اپنے گھر والوں کے لیے کیا باقی چھوڑا ہے؟‘‘ میں نے کہا: اسی قدر (چھوڑ آیا ہوں) اور پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اپنا کل مال (آپ ﷺ کے پاس) لے آئے۔رسول اللہ ﷺ نے ان سے پوچھا ’’تم نے اپنے گھر والوں کے لیے کیا باقی چھوڑا ہے؟‘‘ کہا: میں نے ان کے لیے اللہ اور اس کے رسول کو چھوڑا ہے۔تب مجھے کہنا پڑا،میں کسی شے میں کبھی بھی ان سے نہیں بڑھ سکتا۔