Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1683 (سنن أبي داود)

[1683]صحیح

صحیح بخاری (2631)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ مُوسَی قَالَ أَخْبَرَنَا إِسْرَائِيلُ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عِيسَی وَہَذَا حَدِيثُ مُسَدَّدٍ وَہُوَ أَتَمُّ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ حَسَّانَ بْنِ عَطِيَّةَ عَنْ أَبِي كَبْشَةَ السَّلُولِيِّ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ عَمْرٍو يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَرْبَعُونَ خَصْلَةً أَعْلَاہُنَّ مَنِيحَةُ الْعَنْزِ مَا يَعْمَلُ رَجُلٌ بِخَصْلَةٍ مِنْہَا رَجَاءَ ثَوَابِہَا وَتَصْدِيقَ مَوْعُودِہَا إِلَّا أَدْخَلَہُ اللہُ بِہَا الْجَنَّةَ قَالَ أَبُو دَاوُد فِي حَدِيثِ مُسَدَّدٍ قَالَ حَسَّانُ فَعَدَدْنَا مَا دُونَ مَنِيحَةِ الْعَنْزِ مِنْ رَدِّ السَّلَامِ وَتَشْمِيتِ الْعَاطِسِ وَإِمَاطَةِ الْأَذَی عَنْ الطَّرِيقِ وَنَحْوَہُ فَمَا اسْتَطَعْنَا أَنْ نَبْلُغَ خَمْسَةَ عَشَرَ خَصْلَةً

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’چالیس خصلتوں میں سے سب سے اعلیٰ خصلت ’’دودھ کی بکری‘‘ ہدیہ کرنا ہے،جو کوئی بندہ ان کے ثواب کی امید اور ان پر کیے گئے وعدے کی تصدیق کی بنا پر کسی ایک پر بھی عمل کر لے تو اللہ اسے اس کے سبب جنت میں داخل فرمائے گا۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مسدد کی روایت میں حسان بن عطیہ نے کہا: ہم نے دودھ کی بکری کے ہدیہ کے علاوہ (دیگر اعمال مثلا) سلام اور چھینک کا جواب دینا اور راستے سے اذیت والی چیز دور کرنا،وغیرہ شمار کرنے کی کوشش کی مگر پندرہ خصلتوں تک بھی نہیں پہنچ سکے۔(معلوم نہیں وہ کون کون سی ہیں۔)