Sunan Abi Dawood Hadith 1685 (سنن أبي داود)
[1685]صحیح
صحیح بخاری (1425) صحیح مسلم (1024)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا قَالَتْ قَالَ النَّبِيُّ ﷺ إِذَا أَنْفَقَتْ الْمَرْأَةُ مِنْ بَيْتِ زَوْجِہَا غَيْرَ مُفْسِدَةٍ كَانَ لَہَا أَجْرُ مَا أَنْفَقَتْ وَلِزَوْجِہَا أَجْرُ مَا اكْتَسَبَ وَلِخَازِنِہِ مِثْلُ ذَلِكَ لَا يَنْقُصُ بَعْضُہُمْ أَجْرَ بَعْضٍ
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’بیوی جب اپنے شوہر کے گھر سے خرچ کرے (صدقہ دے) جبکہ اسراف کرنے والی نہ ہو تو اسے صدقہ کرنے کا اور اس کے شوہر کو کما لانے کا ثواب ہے اور اس کے خزانچی کو بھی اسی قدر ہے،ان میں سے کوئی بھی کسی کا اجر کم نہیں کرتا۔‘‘