Sunan Abi Dawood Hadith 1686 (سنن أبي داود)
[1686] إسنادہ ضعیف
زیاد بن جبیر عن سعد مرسل،کما قال أبو زرعۃ (المراسیل لابن أبي حاتم ص 61)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَّارٍ الْمِصْرِيِّ حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ زِيَادِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ حَيَّةَ عَنْ سَعْدٍ قَالَ لَمَّا بَايَعَ رَسُولَ اللہِ ﷺ النِّسَاءُ قَامَتْ امْرَأَةٌ جَلِيلَةٌ كَأَنَّہَا مِنْ نِسَاءِ مُضَرَ فَقَالَتْ يَا نَبِيَّ اللہِ إِنَّا كَلٌّ عَلَی آبَائِنَا وَأَبْنَائِنَا قَالَ أَبُو دَاوُد وَأُرَی فِيہِ وَأَزْوَاجِنَا فَمَا يَحِلُّ لَنَا مِنْ أَمْوَالِہِمْ فَقَالَ الرَّطْبُ تَأْكُلْنَہُ وَتُہْدِينَہُ قَالَ أَبُو دَاوُد الرَّطْبُ الْخُبْزُ وَالْبَقْلُ وَالرُّطَبُ قَالَ أَبُو دَاوُد وَكَذَا رَوَاہُ الثَّوْرِيُّ عَنْ يُونُسَ
سیدنا سعد (بن ابی وقاص) رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ نے عورتوں سے بیعت لی تو ایک باوقار (یا لمبے قد والی) عورت کھڑی ہوئی،گویا کہ وہ قبیلہ مضر سے تھی،کہنے لگی: اے اللہ کے نبی! ہم تو اپنے ماں باپ،اپنے بیٹوں،امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا میرا خیال ہے اس نے شوہروں کا ذکر بھی کیا،پر بوجھ ہیں تو ہمارے لیے ان کے مالوں میں سے کیا حلال ہے؟ آپ نے فرمایا (تر چیزیں کھاؤ اور ہدیہ بھی دو۔) امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں ((رطب)) ’’تر‘‘ سے مراد روٹی،ترکاری اور تازہ کھجور ہے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے فرمایا ثوری نے بھی یونس سے ایسے ہی روایت کی ہے۔