Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1688 (سنن أبي داود)

[1688]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَّارٍ الْمِصْرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ فِي الْمَرْأَةِ تَصَدَّقُ مِنْ بَيْتِ زَوْجِہَا قَالَ لَا إِلَّا مِنْ قُوتِہَا وَالْأَجْرُ بَيْنَہُمَا وَلَا يَحِلُّ لَہَا أَنْ تَصَدَّقَ مِنْ مَالِ زَوْجِہَا إِلَّا بِإِذْنِہِ قَالَ أَبُو دَاوُد ہَذَا يُضَعِّفُ حَدِيثَ ہَمَّامٍ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ (سے پوچھا گیا کہ) کیا عورت اپنے شوہر کے گھر سے صدقہ دے (یا نہ دے)؟ انہوں نے کیا نہیں،اپنے حصے کے خرچ سے دے سکتی ہے،(جو شوہر نے اسے دیا ہو۔) اور اجر ان دونوں کے مابین ہو گا۔اور اس کے لیے حلال نہیں کہ شوہر کے مال سے اس کی اجازت کے بغیر صدقہ کرے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا یہ فتویٰ گویا سابقہ حدیث ہمام کی تضعیف ہے۔