Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1691 (سنن أبي داود)

[1691]حسن

أخرجہ النسائي (2536 وسندہ حسن) محمد بن عجلان صرح بالسماع عند أحمد (2/251، 471) مشکوۃ المصابیح (1940)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ عَنْ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ أَمَرَ النَّبِيُّ ﷺ بِالصَّدَقَةِ فَقَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللہِ عِنْدِي دِينَارٌ فَقَالَ تَصَدَّقْ بِہِ عَلَی نَفْسِكَ قَالَ عِنْدِي آخَرُ قَالَ تَصَدَّقْ بِہِ عَلَی وَلَدِكَ قَالَ عِنْدِي آخَرُ قَالَ تَصَدَّقْ بِہِ عَلَی زَوْجَتِكَ أَوْ قَالَ زَوْجِكَ قَالَ عِنْدِي آخَرُ قَالَ تَصَدَّقْ بِہِ عَلَی خَادِمِكَ قَالَ عِنْدِي آخَرُ قَالَ أَنْتَ أَبْصَرُ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے صدقہ کرنے کا حکم دیا تو ایک شخص نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرے پاس ایک دینار ہے،آپ نے فرمایا ’’اپنی جان پر صدقہ کر۔‘‘ کہنے لگا میرے پاس دوسرا ہے۔فرمایا ’’اپنے بچے پر صدقہ کر۔‘‘ کہنے لگا میرے پاس ایک اور ہے۔فرمایا ’’اپنی بیوی پر صدقہ کر۔‘‘ لفظ ((زوجتک)) یا((زوجک)) فرمایا،کہنے لگا میرے پاس ایک اور ہے۔فرمایا ’’اپنے خادم پر صدقہ کر۔‘‘ کہنے لگا میرے پاس ایک اور ہے۔فرمایا ’’تو اس کے متعلق بہتر جانتا ہے۔‘‘ (کہ کہاں اور کس پر خرچ کرنا ہے)۔