Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1694 (سنن أبي داود)

[1694]صحیح

انظر الحدیث الآتي (1695) فھو شاھد لہ مشکوۃ المصابیح (4930)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ قَالَ اللہُ أَنَا الرَّحْمَنُ وَہِيَ الرَّحِمُ شَقَقْتُ لَہَا اسْمًا مِنْ اسْمِي مَنْ وَصَلَہَا وَصَلْتُہُ وَمَنْ قَطَعَہَا بَتَتُّہُ

سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ فرماتے تھے ’’اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میں رحمن ہوں (بےانتہا رحم کرنے والا) اور یہ قرابت داریاں جسے کہ ((رحم)) کہتے ہیں،اس کا لفظ میں نے اپنے نام سے نکالا ہے،تو جو اپنے عزیز قرابت داروں سے میل جول رکھتا ہے (صلہ رحمی کرتا ہے) میں اس سے جڑتا ہوں اور جو اس کو کاٹتا اور توڑتا ہے میں اس سے کٹ جاتا ہوں۔‘‘