Sunan Abi Dawood Hadith 1698 (سنن أبي داود)
[1698]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ خَطَبَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَقَالَ إِيَّاكُمْ وَالشُّحَّ فَإِنَّمَا ہَلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ بِالشُّحِّ أَمَرَہُمْ بِالْبُخْلِ فَبَخِلُوا وَأَمَرَہُمْ بِالْقَطِيعَةِ فَقَطَعُوا وَأَمَرَہُمْ بِالْفُجُورِ فَفَجَرُوا
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے خطبہ دیا اور فرمایا ’’اپنے آپ کو حرص و بخل سے بچاؤ تم سے پہلے کے لوگ اسی وجہ سے ہلاک ہوئے۔(حرص نے) ان کو حکم دیا تو وہ بخل کرنے لگے،قطع رحمی کا حکم دیا تو قرابت توڑ لی اور بدکاری کا حکم دیا تو بدکاری کرنے لگے۔‘‘