Sunan Abi Dawood Hadith 1702 (سنن أبي داود)
[1702]صحیح
صحیح بخاری (2426) صحیح مسلم (1723)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا يَحْيَی،عَنْ شُعْبَةَ بِمَعْنَاہُ،قَالَ: عَرِّفْہَا حَوْلًا،وَقَالَ: ثَلَاثَ مِرَارٍ،قَالَ: فَلَا أَدْرِي قَالَ لَہُ ذَلِكَ: فِي سَنَةٍ أَوْ فِي ثَلَاثِ سِنِينَ!
شعبہ نے مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی روایت کیا (اس میں ہے آپ ﷺ نے) فرمایا ’’ایک سال تک اس کا اعلان کرو‘‘ آپ نے یہ بات تین دفعہ کہی۔(سلمہ بن کبیل نے) کہا: مجھے نہیں معلوم کہ اس کا مفہوم ایک سال میں تین بار اعلان کرنا تھا یا تین سال تک اعلان کرنا۔