Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1703 (سنن أبي داود)

[1703]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا حَمَّادٌ،حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ كُہَيْلٍ بِإِسْنَادِہِ وَمَعْنَاہُ. قَالَ فِي التَّعْرِيفِ: قَالَ: عَامَيْنِ أَوْ ثَلَاثَةً،وَقَالَ: اعْرِفْ عَدَدَہَا،وَوِعَاءَہَا،وَوِكَاءَہَا،-زَادَ-: فَإِنْ جَاءَ صَاحِبُہَا فَعَرَفَ عَدَدَہَا،وَوِكَاءَہَا فَادْفَعْہَا إِلَيْہِ. قَالَ أَبو دَاود: لَيْسَ يَقُولُ ہَذِہِ الْكَلِمَةَ إِلَّا حَمَّادٌ فِي ہَذَا الْحَدِيثِ يَعْنِي فَعَرَفَ عَدَدَہَا.

سلمہ بن کہیل نے اپنی سند سے اسی کے ہم معنی بیان کیا اور اعلان کے بارے میں کہا: ’’دو سال یا تین سال۔‘‘ اور فرمایا ’’اس کی گنتی کر لو،اس کی تھیلی اور اس کا سر بند خوب یاد رکھو۔‘‘ مزید کہا ’’پھر اگر اس کا مالک آ جائے اور اس کی گنتی بتا دے اور تھیلی کا سربند بھی تو اس کے حوالے کر دینا۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یہ الفاظ یعنی ’’اگر وہ ان کی گنتی بتا دے‘‘ صرف حماد کی روایت میں ہیں۔