Sunan Abi Dawood Hadith 1717 (سنن أبي داود)
[1717] إسنادہ ضعیف
محمد بن شعیب سمعہ من رجل عن المغیرۃ بن زیاد بہ (الکامل لابن عدي 353/6)والرجل مجہول و أبو الزبیر عنعن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ الْمَكِّيِّ أَنَّہُ حَدَّثَہُ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ قَالَ رَخَّصَ لَنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ فِي الْعَصَا وَالسَّوْطِ وَالْحَبْلِ وَأَشْبَاہِہِ يَلْتَقِطُہُ الرَّجُلُ يَنْتَفِعُ بِہِ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاہُ النُّعْمَانُ بْنُ عَبْدِ السَّلَامِ عَنْ الْمُغِيرَةِ أَبِي سَلَمَةَ بِإِسْنَادِہِ وَرَوَاہُ شَبَابَةُ عَنْ مُغِيرَةَ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ كَانُوا لَمْ يَذْكُرُوا النَّبِيَّ ﷺ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں چھڑی،رسی،کوڑا اور اس قسم کی چیزیں اٹھا لینے کی رخصت دی تھی کہ انسان ان سے فائدہ اُٹھا لے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اسے نعمان بن عبدالسلام نے مغیرہ (مغیرہ بن مسلم) ابوسلمہ سے اپنی سند سے روایت کیا ہے۔اور شبابہ نے مغیرہ بن مسلم سے،انہوں نے ابولزابیر سے،انہوں نے جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔(کہا کہ وہ لوگ چھڑی،کوڑا وغیرہ اٹھا لینے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے) اور نبی کریم ﷺ کا ذکر نہیں کیا۔(موقوف بیان کیا ہے)۔