Sunan Abi Dawood Hadith 1719 (سنن أبي داود)
[1719]صحیح
صحیح مسلم (1724)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ مَوْہَبٍ وَأَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو عَنْ بُكَيْرٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَاطِبٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُثْمَانَ التَّيْمِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ نَہَی عَنْ لُقَطَةِ الْحَاجِّ قَالَ أَحْمَدُ قَالَ ابْنُ وَہْبٍ يَعْنِي فِي لُقَطَةِ الْحَاجِّ يَتْرُكُہَا حَتَّی يَجِدَہَا صَاحِبُہَا قَالَ ابْنُ مَوْہَبٍ عَنْ عَمْرٍو
سیدنا عبدالرحٰمن بن عثمان تیمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے حاجیوں کی گری پڑی چیزیں اُٹھانے سے منع فرمایا ہے۔احمد نے روایت کیا کہ ابن وہب نے کہا ’’حاجی کی چیز پڑی رہنے دی جائے حتیٰ کہ اس کا مالک اسے پالے۔‘‘ ابن موہب نے (اپنی سند میں) ((عن عمرو)) کہا ہے۔(((أخبرنی عمرو)) نہیں کہا)۔