Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1724 (سنن أبي داود)

[1724]صحیح

صحیح مسلم (1339)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ ابْنُ مَسْلَمَةَ وَالنُّفَيْلِيُّ،عَنْ مَالِكٍ ح،وحَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ،حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ،حَدَّثَنِي مَالِكٌ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ الْحَسَنُ فِي حَدِيثِہِ،عَنْ أَبِيہِ ثُمَّ اتَّفَقُوا،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ،قَالَ: لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ أَنْ تُسَافِرَ يَوْمًا وَلَيْلَةً.... فَذَكَرَ مَعْنَاہُ.قَالَ أَبو دَاود: وَلَمْ يَذْكُرِ الْقَعْنَبِيُّ وَالنُّفَيْلِيُّ،عَنْ أَبِيہِ رَوَاہُ ابْنُ وَہْبٍ وَعُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ،عَنْ مَالِكٍ كَمَا قَالَ الْقَعْنَبِيُّ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ’’جو عورت اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتی ہے،اس کیلئے حلال نہیں کہ ایک دن اور رات کا سفر کرے۔‘‘ اور مذکورہ بالا کے ہم معنی بیان کیا۔(یعنی اس کا محرم کے بغیر سفر کرنا حرام ہے) نفیلی نے ((عن مالک)) کی بجائے تحدیث کی صراحت کرے ہوئے ((حدثنا مالک)) کہا ہے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ نفیلی اور قعنبی نے (سند میں سعید بن ابی سعید کے بعد) ((عن أبیہ)) نہیں کہا۔نیز ابن وہب اور عثمان بن عمر بھی جناب مالک سے ایسے ہی روایت کرتے ہیں جیسے کہ قعنبی نے کہا ہے۔(((عن أبیہ)) کے بغیر)۔