Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1736 (سنن أبي داود)

[1736]صحیح

صحیح مسلم (1336)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ إِبْرَاہِيمَ بْنِ عُقْبَةَ عَنْ كُرَيْبٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ بِالرَّوْحَاءِ فَلَقِيَ رَكْبًا فَسَلَّمَ عَلَيْہِمْ قَالَ مَنْ الْقَوْمُ فَقَالُوا الْمُسْلِمُونَ فَقَالُوا فَمَنْ أَنْتُمْ قَالُوا رَسُولُ اللہِ ﷺ فَفَزِعَتْ امْرَأَةٌ فَأَخَذَتْ بِعَضُدِ صَبِيٍّ فَأَخْرَجَتْہُ مِنْ مِحَفَّتِہَا قَالَتْ يَا رَسُولَ اللہِ ہَلْ لِہَذَا حَجٌّ قَالَ نَعَمْ وَلَكِ أَجْرٌ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ مقام روحاء پر تھے کہ آپ کو ایک قافلے والے ملے۔آپ نے انہیں سلام کہا اور پوچھا: کون لوگ ہو؟ انہوں نے کہا: ہم مسلمان ہیں۔انہوں نے پوچھا: آپ کون لوگ ہیں؟ صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا: یہ اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں۔تو ایک عورت نے جلدی سے اپنے بچے کو بازو سے پکڑا اور اپنے ہودج سے باہر نکالا اور بولی: اے اللہ کے رسول! کیا اس کے لیے حج ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’ہاں! اور تیرے لیے اجر ہے۔“