Sunan Abi Dawood Hadith 1737 (سنن أبي داود)
[1737]صحیح
صحیح بخاری (1525) صحیح مسلم (1182)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ ح و حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ وَقَّتَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لِأَہْلِ الْمَدِينَةِ ذَا الْحُلَيْفَةِ وَلِأَہْلِ الشَّامِ الْجُحْفَةَ وَلِأَہْلِ نَجْدٍ قَرْنَ وَبَلَغَنِي أَنَّہُ وَقَّتَ لِأَہْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمَ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اہل مدینہ کے لیے ذوالحلیفہ (موجودہ آبارعلی)،اہل شام کے لیے جحفہ اہل نجد کے لیے قرن المنازل کے مقامات متعین فرمائے تھے۔اور مجھے یہ خبر بھی پہنچی ہے کہ آپ ﷺ نے اہل یمن کے لیے یلملم متعین کیا تھا۔