Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1738 (سنن أبي داود)

[1738]صحیح

صحیح بخاری (1526) صحیح مسلم (1181)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَعَنْ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيہِ قَالَا وَقَّتَ رَسُولُ اللہِ ﷺ بِمَعْنَاہُ وَقَالَ أَحَدُہُمَا وَلِأَہْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمَ وَقَالَ أَحَدُہُمَا أَلَمْلَمَ قَالَ فَہُنَّ لَہُمْ وَلِمَنْ أَتَی عَلَيْہِنَّ مِنْ غَيْرِ أَہْلِہِنَّ مِمَّنْ كَانَ يُرِيدُ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ وَمَنْ كَانَ دُونَ ذَلِكَ قَالَ ابْنُ طَاوُسٍ مِنْ حَيْثُ أَنْشَأَ قَالَ وَكَذَلِكَ حَتَّی أَہْلُ مَكَّةَ يُہِلُّونَ مِنْہَا

حماد،عمرو بن دینار سے،وہ طاؤس سے،وہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اور ابن طاؤس (عبداللہ) اپنے باپ طاؤس سے (وہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے) روایت کرتے ہیں کہ ان دونوں (عمرو بن دینار اور عبداللہ بن طاؤس) نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے میقات (مقامات احرام) مقرر فرمائے تھے۔ان دونوں میں سے ایک نے کہا کہ اہل یمن کے لیے یلملم اور دوسرے نے کہا العلم۔آپ نے فرمایا ’’یہ مقامات ان (مذکورہ) جگہوں کے رہنے والوں کے لیے ہیں اور دوسری جگہوں کے ان لوگوں کے لیے بھی جو یہاں سے گزریں جو کہ حج اور عمرہ کی نیت رکھتے ہوں اور جو ان سے ورے (مکہ کی جانب) مقیم ہوں۔‘‘ ابن طاؤس نے کہا: وہ وہیں سے احرام باندھیں جہاں سے وہ سفر شروع کریں حتیٰ کہ اہل مکہ اپنے شہر اور گھر ہی سے احرام باندھ کر نکلیں۔