Sunan Abi Dawood Hadith 1742 (سنن أبي داود)
[1742]حسن
عتبۃ بن عبد الملک السھمي صحح لہ الحاکم والذہبي (4/232 ح 7567) وللحدیث شاھد انظر الحدیث السابق (1739)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ عَبْدُ اللہِ بْنُ عَمْرِو بْنِ أَبِي الْحَجَّاجِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا عُتْبَةُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ السَّہْمِيُّ حَدَّثَنِي زُرَارَةُ بْنُ كُرِيْمٍ أَنَّ الْحَارِثَ بْنَ عَمْرٍو السَّہْمِيَّ حَدَّثَہُ قَالَ أَتَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ وَہُوَ بِمِنًی أَوْ بِعَرَفَاتٍ وَقَدْ أَطَافَ بِہِ النَّاسُ قَالَ فَتَجِيءُ الْأَعْرَابُ فَإِذَا رَأَوْا وَجْہَہُ قَالُوا ہَذَا وَجْہٌ مُبَارَكٌ قَالَ وَوَقَّتَ ذَاتَ عِرْقٍ لِأَہْلِ الْعِرَاقِ
جناب حارث بن عمرو سہمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا جبکہ آپ منٰی یا عرفات میں تھے۔لوگوں نے آپ ﷺ کو گھیر رکھا تھا۔بدوی لوگ آپ ﷺ کے پاس آتے تھے،جب آپ ﷺ کا چہرہ انور دیکھتے تو کہتے: ’’یہ تو مبارک چہرہ ہے۔‘‘ حارث بیان کرتے ہیں کہ آپ نے اہل عراق کے لیے مقام ’’ذات عرق‘‘ کو میقات مقرر فرمایا۔