Sunan Abi Dawood Hadith 1744 (سنن أبي داود)
[1744] إسنادہ ضعیف
ترمذی (945)
خصیف ضعیف
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی وَإِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ أَبُو مَعْمَرٍ قَالَا حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ شُجَاعٍ عَنْ خُصَيْفٍ عَنْ عِكْرِمَةَ وَمُجَاہِدٍ وَعَطَاءٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ الْحَائِضُ وَالنُّفَسَاءُ إِذَا أَتَتَا عَلَی الْوَقْتِ تَغْتَسِلَانِ وَتُحْرِمَانِ وَتَقْضِيَانِ الْمَنَاسِكَ كُلَّہَا غَيْرَ الطَّوَافِ بِالْبَيْتِ قَالَ أَبُو مَعْمَرٍ فِي حَدِيثِہِ حَتَّی تَطْہُرَ وَلَمْ يَذْكُرْ ابْنُ عِيسَی عِكْرِمَةَ وَمُجَاہِدًا قَالَ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَلَمْ يَقُلْ ابْنُ عِيسَی كُلَّہَا قَالَ الْمَنَاسِكَ إِلَّا الطَّوَافَ بِالْبَيْتِ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’حیض اور نفاس والی عورتیں جب میقات پر پہنچیں تو غسل کر کے احرام باندھ لیں اور حج کے تمام اعمال سر انجام دیں،سوائے بیت اللہ کے طواف کے۔‘‘ ابومعمر کی روایت میں ہے ’’حتیٰ کہ وہ پاک ہو جائیں۔‘‘ محمد بن عیسیٰ کی روایت میں عکرمہ اور مجاہد کا ذکر نہیں ہے بلکہ (اس کی سند) ’’عطاء عن ابن عباس‘‘ ہے ایسے ہی ابن عیسیٰ کی روایت میں ((کلہا)) کا لفظ نہیں آیا بلکہ یوں کہا (( المناسک إلا الطواف بالبیت))۔