Sunan Abi Dawood Hadith 1749 (سنن أبي داود)
[1749]حسن
وللحدیث شواھد عند مالک (1/337) وابن ماجہ (3100، 3101) وغیرھما مشکوۃ المصابیح (2640)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْہَالِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ ابْنِ إِسْحَقَ الْمَعْنَی قَالَ قَالَ عَبْدُ اللہِ يَعْنِي ابْنَ أَبِي نَجِيحٍ حَدَّثَنِي مُجَاہِدٌ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ أَہْدَی عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ فِي ہَدَايَا رَسُولِ اللہِ ﷺ جَمَلًا كَانَ لِأَبِي جَہْلٍ فِي رَأْسِہِ بُرَةُ فِضَّةٍ قَالَ ابْنُ مِنْہَالٍ بُرَةٌ مِنْ ذَہَبٍ زَادَ النُّفَيْلِيُّ يَغِيظُ بِذَلِكَ الْمُشْرِكِينَ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ حدیبیہ کے سال قربانی کے جانور (ساتھ) لے گئے۔رسول اللہ ﷺ کی ان قربانیوں میں ایک اونٹ وہ بھی تھا جو ابوجہل کا تھا۔اس کی ناک میں چاندی کا چھلا پڑا ہوا تھا۔ابن منہال نے کہا: سونے کا چھلا پڑا ہوا تھا۔نفیلی نے اضافہ کیا کہ آپ اسے مشرکوں کو جلانے کے لیے لے گئے تھے۔(کہ ان کے سردار کا اونٹ محمد ﷺ کے قبضے میں ہے۔)