Sunan Abi Dawood Hadith 1752 (سنن أبي داود)
[1752]صحیح
صحیح مسلم (1243)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ وَحَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْمَعْنَی قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ أَبُو الْوَلِيدِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا حَسَّانَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ صَلَّی الظُّہْرَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ ثُمَّ دَعَا بِبَدَنَةٍ فَأَشْعَرَہَا مِنْ صَفْحَةِ سَنَامِہَا الْأَيْمَنِ ثُمَّ سَلَتَ عَنْہَا الدَّمَ وَقَلَّدَہَا بِنَعْلَيْنِ ثُمَّ أُتِيَ بِرَاحِلَتِہِ فَلَمَّا قَعَدَ عَلَيْہَا وَاسْتَوَتْ بِہِ عَلَی الْبَيْدَاءِ أَہَلَّ بِالْحَجِّ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ظہر کی نماز ذوالحلیفہ مقام پر پڑھی۔پھر آپ نے اپنی قربانی کی اونٹنی طلب کی اور اس کے کوہان کی دائیں جانب چیر لگایا اور اس کا خون وہیں چپڑ دیا اور اسی کے گلے میں دو جوتوں کا ہار بھی ڈال دیا۔پھر آپ کی سواری لائی گئی۔جب آپ اس پر بیٹھ گئے اور وہ آپ کو لے کر بیداء میدان کے قریب پہنچی تو آپ نے حج کا تلبیہ پکارا۔