Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1756 (سنن أبي داود)

[1756] إسنادہ ضعیف

جھم بن الجا رود و ثقہ ابن حبان وحدہ وجھلہ ابن خزیمۃ وغیرہ فھو مجہول،انظر التحریر (983) وقال البخاري:’’لایعرف لہ سماع من سالم‘‘

انوار الصحیفہ ص 70

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ قَالَ أَبُو دَاوُد أَبُو عَبْدِ الرَّحِيمِ خَالِدُ بْنُ أَبِي يَزِيدَ خَالُ مُحَمَّدٍ يَعْنِي ابْنَ سَلَمَةَ رَوَی عَنْہُ حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ جَہْمِ بْنِ الْجَارُودِ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللہِ عَنْ أَبِيہِ قَالَ أَہْدَی عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ نَجِيبًا فَأَعْطَی بِہَا ثَلَاثَ مِائَةِ دِينَارٍ فَأَتَی النَّبِيَّ ﷺ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللہِ إِنِّي أَہْدَيْتُ نَجِيبًا فَأَعْطَيْتُ بِہَا ثَلَاثَ مِائَةِ دِينَارٍ أَفَأَبِيعُہَا وَأَشْتَرِي بِثَمَنِہَا بُدْنًا قَالَ لَا انْحَرْہَا إِيَّاہَا قَالَ أَبُو دَاوُد ہَذَا لِأَنَّہُ كَانَ أَشْعَرَہَا

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے ک عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ایک بختی اونٹ بطور ہدی (حرم کی طرف) بھجوایا۔انہیں اس کے تین سو دینار پیش کیے گئے تو وہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور پوچھا: اے اللہ کے رسول! میں نے ایک عمدہ اونٹ ہدی کیا ہے اور مجھے اس کے تین سو دینار دیے جا رہے ہیں تو کیا میں اسے بیچ کر اس کی قیمت کے دوسرے اونٹ لے لوں؟ آپ نے فرمایا ’’نہیں،اسے ہی نحر (ذبح) کرو۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ اس لیے تھا کہ وہ اسے اشعار کر چکے تھے۔