Sunan Abi Dawood Hadith 1760 (سنن أبي داود)
[1760]صحیح
صحیح بخاری (1689) صحیح مسلم (1322)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ رَأَی رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةً فَقَالَ ارْكَبْہَا قَالَ إِنَّہَا بَدَنَةٌ فَقَالَ ارْكَبْہَا وَيْلَكَ فِي الثَّانِيَةِ أَوْ فِي الثَّالِثَةِ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ اپنی قربانی کا اونٹ ہانکے جا رہا تھا (اور خود پیدل چل رہا تھا) تو آپ ﷺ نے اس سے فرمایا ’’اس پر سوار ہو جاؤ۔‘‘ اس نے کہا: یہ قربانی کے لیے ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’اس پر سوار ہو جاؤ،تم پر افسوس!‘‘ آپ نے یہ (افسوس کا لفظ) دوسری یا تیسری بار میں فرمایا۔