Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1761 (سنن أبي داود)

[1761]صحیح

صحیح مسلم (1324)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ سَأَلْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللہِ عَنْ رُكُوبِ الْہَدْيِ فَقَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ ارْكَبْہَا بِالْمَعْرُوفِ إِذَا أُلْجِئْتَ إِلَيْہَا حَتَّی تَجِدَ ظَہْرًا

جناب ابو الزبیر کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے قربانی کے جانور پر سواری کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کیا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے،آپ فرما رہے تھے ’’جب تم مجبور ہو جاؤ تو (احسان کے ساتھ اور) معروف انداز سے اس پر سواری کرو حتیٰ کہ تمہیں کوئی اور سواری مل جائے۔‘‘